اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کا بجٹ خسارے میں نہیں بلکہ سرپلس ہے، محسن نقوی

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ خسارے میں نہیں بلکہ سرپلس ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ ان کے مسلسل دوروں سے انڈر پاس کا تعمیراتی کام 74 فیصد مکمل ہو گیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے تعمیراتی کام کے جائزے کے دوران کہا کہ بہت جلد خالد بٹ چوک پراجیکٹ کو مکمل کر لیں گے، منصوبے پر بارش کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

 ان کا مزید کہنا تھا بجٹ میں خسارے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پنجاب کا بجٹ سرپلس ہے، محکمہ اینٹی کرپشن کو کمزور نہیں کیا جا رہا، سندھ حکومت سے مل کر کچے کے علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر ، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر بھی موجود تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے