26 Oct 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ورلڈ کپ ختم ہونے سے پہلے تبدیلیوں کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے میڈیا منیجر افتخار ناگی کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، سابق ڈائریکٹر میڈیا عمر فاروق کالس کو ہنگامی بنیادوں پر بھارت روانہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر فاروق ورلڈ کپ میں میڈیا مینجر افتخار ناگی کی جگہ لیں گے، پی سی بی انتظامیہ نے فیصلہ بھارت میں موجود پاکستانی صحافیوں کے تحفظات سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔