اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کراچی ریجن وائٹس نے قائداعظم ٹرافی اپنے نام کرلی

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(لاہور نیوز) کراچی ریجن وائٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں قائداعظم ٹرافی جیت لی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی وائٹس نے فیصل آباد ریجن کو 456 رنز سے شکست دیدی، کراچی ریجن وائٹس نے فیصل آباد ریجن کو 790 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن فیصل آباد کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی وائٹس کے کپتان سرفراز احمد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جنہوں نے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر697 رنز اسکور کیے اورایک کھلاڑی سٹمپ آوٹ کیا جبکہ 27 کیچ پکڑے۔کراچی وائٹس کے صائم ایوب فائنل کے بہترین کرکٹر قرار پائے، انہوں نے پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں ایک سنچری سکور کی۔

میچ کے پانچویں اور آخری دن فیصل آباد نے اپنی دوسری اننگز 129 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے  شروع کی تو اسے جیتنے کے لیے مزید 661 رنز درکار تھے، کپتان فہیم اشرف اور علی اسفند سکور میں 84 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے، علی اسفند 15 اور خرم شہزاد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ فیصل آباد نے قائداعظم ٹرافی کے لیگ میچوں میں سب سے زیادہ 108 پوائنٹس حاصل کیے تھے جبکہ کراچی وائٹس کی ٹیم 100 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی تھی اور ان دونوں ٹیموں نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے