26 Oct 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہےکہ میں چاہتا ہوں افتخار احمد'چاچاکرکٹ'میکسویل جیسا کھیلیں۔
تفصیلات کےمطابق نیدر لینڈز کیخلاف میکسویل کی شاندار اننگز اور آسٹریلیا کی تاریخی کامیابی کو سراہتے ہوئے شاہد آٖفریدی نے ایکس (سابق ٹوئٹر ) پراپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’گلین میکسویل نے کیا شاندار اننگز کھیلی، میکسویل نے ورلڈکپ کی ٹاپ کلاس پاور ہٹنگ دکھائی، آسٹریلیا اس جیت کا حقدار ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ امید کرتا ہوں کہ افتخار احمد قومی ٹیم کے لیے ایسا ہی کردار ادا کریں گے،افتخار یقینی طور پر ایسی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پچز کو پاور ہٹنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے، ہم سب کو اب آپ کی ایسی ہی اننگز کی ضرورت ہے۔