اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا، شہباز شریف

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر جاری اپنے پیغام میں صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کیلئے تمام تعریف ہے جو ظلم مٹاتا، سچائی کو عیاں کرتا اور مظلوموں کی دستگیری فرماتا ہے

انہوں نے کہا کہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات میں ناحق سزاؤں کے خلاف قائد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی ناانصافی کے سیاہ دور میں نظام عدل پر لگنے والے دھبے کو دھونے کی طرف ایک قدم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حالات و واقعات اور ناقابل تردید شواہد ثابت کر چکے ہیں کہ کیسے پاناما سے اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی کے تصور پر بلیک لاء ڈکشنری کی تشریح سزا بنا دی گئی۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قائد نواز شریف، ان سے محبت کرنے والے عوام اور کارکنوں کو مبارک دیتا ہوں، انشاءاللہ فتح انصاف کی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے