اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی ستاروں کی فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری،اذان سمیع کا میوزک البم کی ریلیزروکنے کا اعلان

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار اذان سمیع خان نے فلسطینیوں سے حمایت اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے میوزک البم کی ریلیز روکنے کا اعلان کردیا۔

 

اذان سمیع خان نے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک خصوصی نوٹ پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے 30 اکتوبر کو ریلیز ہونے والے اپنے نئے میوزک البم کی ریلیز سے متعلق اہم اعلان کیا۔اذان سمیع خان نے کہا کہ “میں جب بھی کوئی گانا تیار کرتا ہوں تو میرا مقصد، اُس گانے کے ذریعے محبت پھیلانا ہوتا ہے لیکن ابھی اس وقت جو دُنیا کی موجودہ صورتحال ہے، اُس میں محبت کا جشن منانا مناسب نہیں ہے”۔

گلوکار نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ “فلسطین میں مظالم اور مسلم دنیا پر حملہ ہم میں سے ہر ایک پر حملہ ہے، ایسے میں کوئی خوشی منانے کا دل نہیں کررہا، فلسطین کے لوگوں کو دیکھ کر بہت زیادہ دُکھ ہوتا ہے”۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “بھاری دل کے ساتھ، میں یہ کہنا چاہوں گا کہ میں اپنا نیا البم، جو رواں ماہ 30 اکتوبر کو ریلیز ہونا تھا، اُس کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا رہا ہوں، اب یہ البم 12 نومبر کو ریلیز ہوگا”۔


 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے