26 Oct 2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 25 ویں میچ میں سری لنکن باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی پوری ٹیم 156 رنز کر آؤٹ ہوگئی۔
انگلش ٹیم کے اوپنرز اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ڈیوڈ ملان 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ جو روٹ 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
اوپنر بلے باز جونی بیرسٹو 31 گیندوں پر 30 رنز بنا سکے جبکہ آج پھر انگلش کپتان جوز بٹلر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 8 رنز بنا کر چلتے بنے ،تاہم لیام لیونگسٹون بھر ایک رن ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے کمارا نے 2، اینجیلو میتھیوز اور کاسن راجیتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ انگلینڈ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔