اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یہ حقیقت ہے ہم اچھا نہیں کھیلے، کل سے اچھے دن شروع ہونگے: شاداب خان

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم تینوں شعبوں میں اچھا نہیں کھیلے، پاکستان کو ایسی پوزیشن سے نکلنا آتا ہے۔

چنئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ برے دن آتے ہیں اور کل سے اچھے دن شروع ہوں گے، جو تنقید ہو رہی ہے صحیح ہورہی ہے، میں اچھی پرفارمنس نہیں دے پا رہا، جس ٹیم کی بولنگ فارم اچھی ہوگی وہ ٹیم آگے جائے گی۔

نائب کپتان نے کہا کہ ہماری بولنگ لائن نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی ،امید ہے اگلے میچز میں اچھی بولنگ ہو، آل راونڈر کو تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہوتا ہے، انجریز اور بیماری کو شکست کی وجہ قرار نہیں دے سکتے ، یہ حقیقیت ہے ہم اچھا نہیں کھیلے۔

شاداب نے کہا کہ اب یہ صورتحال ہے کہ ہرمیچ جیتنا لازمی ہے ، پاکستان ٹیم برے وقت سے نکلی ہے اور نکلے گی، فیلڈنگ سے ٹیم کھڑی ہوتی ہے ، جب آسان کیچز ڈراپ ہوں گے اور آسان باؤنڈری نہیں روکیں گے تو دباؤ بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اچھا کھیلنا ہوگا، دوسروں کی تنقید پر نہیں ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہوگی، ہماری ٹیم متحد ہے، کھلاڑیوں میں اتفاق ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم سوشل میڈیا زیادہ نہیں دیکھتے، بہتر یہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے