اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

غیر ملکی سیاحوں کے لیے پنجاب پولیس میں ٹورازم فورس بنانے کا فیصلہ

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے پولیس میں ٹورازم فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر آنے والے سیاحوں کو صوبے کے سیاحتی مقامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ ٹورازم فورس محکمہ سیاحت کے ساتھ ہوٹل، ریسٹورنٹس سمیت سیاحتی مقامات کا ریکارڈ اپڈیٹ رکھے گی۔ علاوہ ازیں لاہور سمیت 3 ایئرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹر بنا کر میل اور فی میل سٹاف تعینات کیا جائے گا، جس کی آئی جی پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔

تینوں ایئرپورٹس پر2 گاڑیاں اور 2 ہیوی بائیکس بھی ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ سکیورٹی کے لیے ایس پی یو اور سیاحت کے لیے پی ایچ پی موجود ہوگی۔ ٹورازم فورس سیاحوں کو ان کے متعلقہ مقام کے حوالے سے تمام معلومات، موسمی صورتحال، علاقائی و تاریخی پس منظر سمیت دیگر تفصیلات فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ برس مری میں خواتین سے بدتمیزی کے واقعہ پر راولپنڈی پولیس نے ٹورازم سکواڈ تشکیل دیا تھا، جس کے بعد اب  پنجاب میں  ٹورازم سکواڈ میں ڈیمانڈ کے مطابق پولیس اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹورازم فورس کو موجودہ وسائل سے گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔ سیاحت فورس باقاعدہ پی ایچ پی کا علیحدہ ونگ ہوگا۔

حکام کے مطابق سیاحت فورس پنجاب ہائی وے پٹرولنگ یونٹ کے ماتحت کام کرے گی۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی سیاحت فورس کا سربراہ ہوگا۔ آئی جی پنجاب نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید کی کاوش کو سراہا اور ٹورازم فورس کا آغاز جلد کرنے کا حکم دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے