اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹیم کے کوچز جنوبی افریقہ کیخلاف کیسے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں؟

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا اور فیصلہ کن میچ کل جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں چنئی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم کے میدان میں جیت کیلئے جان کی بازی لگائیں گی۔

پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے یہ میچ انتہائی اہم ہوگا، ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم کے کوالیفائی کرنے کے چانسز ختم ہوجائیں گے۔ دوسری طرف جنوبی افریقا اس وقت میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم قرار دی جارہی ہے۔

اس صورتحال میں پاکستان کے کوچز اس میچ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنے مارکل اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک دونوں جنوبی افریقا کی طرف سے کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

دوسری طرف ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی جنوبی افریقا میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کو خفیہ ہتھیار قرار دیا تھا۔ پاکستان نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے