اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پروٹیز یا شاہین، کس کا پلڑا بھاری؟ ریکارڈ پر ایک نظر

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں گرین شرٹس کا 27 اکتوبر جمعہ کے روز جنوبی افریقہ سے جوڑ پڑے گا۔

چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقہ کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، افغانستان سے شکست نے قومی ٹیم کے ٹاپ فور میں پہنچنے کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچایا ہے تاہم گرین شرٹس کے پاس پروٹیز کو ہرانے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھنے کا یہ آخری موقع ہے۔

ماضی کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 5 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے، ساؤتھ افریقی ٹیم  نے 3 میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے جبکہ پاکستان محض 2 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ دونوں کامیابیاں سال 2015 اور 2019 میں آئی ہیں۔

حالیہ جاری ورلڈ کپ میں  شاہین 5 میچز میں سے محض 2 میں کامیابی سمیٹ کر 4 پوائنٹس حاصل کرسکے ہیں جبکہ مسلسل 3 شکستوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس کے برعکس جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں سے ایک ہے ، افریقی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچز میں 4 فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے