26 Oct 2023
(لاہور نیوز) پیرا ایشین گیمز میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
پیرا ایشین گیمز میں پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتا۔ حیدر علی نے 51.23 میٹر دور ڈسکس پھینکی۔
پیرا ایشین گیمز چین کے شہر ہانگ زو میں جاری ہیں۔ 28 اکتوبر تک جاری رہنے والی گیمز میں پاکستان کے 11 ایتھلیٹس شریک ہیں۔ حیدر علی ٹوکیو اولمپکس میں بھی پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں۔