اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مسلم لیگ ن ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن ہاؤس پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید سمیت دیگر تین ملزمان کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی۔

عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے درخواست  ضمانت پر سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے صنم جاوید کو مختلف مقدمات میں گرفتار کرنے کی رپورٹ طلب کر لی۔

سماعت کے دوران صنم جاوید کے وکیل نصیرالدین نیئر نے کہا کہ قانون بنایا جائے کہ جو 9 مئی کے ایک مقدمہ میں گرفتار ہو اسے تمام مقدمات میں شامل کریں، صنم جاوید کو 9 مئی کے تمام مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ صنم جاوید کی ضمانت منظور کرکے رہا کیا جائے ۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے بتایا کہ مقدمہ کا ریکارڈ موجود نہیں ہے ، پولیس مراد سعید کو گرفتار کرنے گئی ہے ، پولیس کے تین سے چار ڈالے سوات کے پی کے گئے ہوئے ہیں ، اس مقدمہ کا ریکارڈ ساتھ لے کر گئے ہیں،ریکارڈ واپس آنے پر پیش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے