اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ کا گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ کا دورہ،فلائی اوورپراجیکٹ کا جائزہ

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ کا دورہ کیا اور فلائی اوور پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، محسن نقوی نے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر رات سے صبح تک کام کرنے والے مزدوروں سے مصافحہ کیا۔

انہوں نے مزدوروں کو شاباش دی اور محنت و جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی، وزیر اعلی نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور فلائی اوور کے پلرز کی فنشنگ کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر دن رات کام جاری ہے ، خوشی ہے کہ رات سے صبح تک کام ہو رہا ہے، کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ منصوبہ جلد مکمل ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے