اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چودھری پرویز الہٰی اینٹی کرپشن لاہور منتقل، آج عدالت پیشی

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن لاہور منتقل کردیا گیا۔

پرویز الہٰی کو ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے مطابق راہداری ریمانڈ پر لاہور لایا گیا ہے، انہیں آج عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمہ درج ہے، ان سے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پوچھ گچھ کی جائے گی، پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے تحویل میں لیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں نامزد ملزم ہیں، آج اینٹی کرپشن مجسٹریٹ کی عدالت میں چودھری  پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

اینٹی کرپشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ  چودھری پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان نے خلاف ضابطہ تقرریاں کیں، کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے