اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کا اب بھی چانس ہے، اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا: بیٹنگ کوچ

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک نے کہا ہے کہ پچھلے دو دن مشکل تھے، شکست پر پلیئرز کافی دکھی ہیں، اب ہر کسی کی نظریں جمعہ کے میچ پر ہیں، ہمیں اچھا کھیلنا ہوگا۔

چنئی میں انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک نے کہا کہ جنوبی افریقا بہترین فارم میں ہے، ہمیں اس کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا،ہمیں مستحکم پلان کے ساتھ آنا ہوگا، ہر بال پر مقابلہ ہوگا۔

اینڈریو پٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں بھی کوالٹی بیٹرز موجود ہیں، ہر پلیئر کا بیٹنگ میں اپنا انداز ہے، مجھے بیٹرز کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف مثبت ارادوں کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، پاکستان ٹیم میں بڑا ٹوٹل سجانے کی صلاحیت موجود ہے، گیم پلان پر کلیئر ہونا اور اس پرعمل کرنا کافی اہم ہے۔

اینڈریو پٹک کا کہنا تھا کہ ہم بطور ٹیم جہاں ہونا چاہتے ہیں، وہاں نہیں ہیں،  خواہش ہے کہ پاکستان پاور پلے میں اور بہتر بیٹنگ کرے ، سعود شکیل کمال کا ٹیلنٹ رکھتے ہیں، وہ کافی اہم پوزیشن پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پاکستان کا اب بھی چانس ہے، ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، امید ہے جمعہ کے میچ کے ساتھ ہمارے لیے چیزیں بہتر ہو جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے