اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران پنجاب حکومت کا آئندہ چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے آئندہ چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

نگران پنجاب کابینہ کا بجٹ اجلاس 30 اکتوبر کو صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ نئے بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اخراجات اور ضروریات کے لئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق200 ارب روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے تجاویز زیر غور آئیں گی۔ اخراجات کم کرنے کے لئے اقدام بھی بجٹ میں تجویز کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری فنانس نے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ 31اکتوبر تک محکمے فنڈز جاری کر سکیں گے۔ سیکرٹری فنانس کے مراسلے کے مطابق چیک ، پنشن ، تنخواہیں اور یوٹیلیٹی بلز 31 اکتوبر تک ادا ہو سکیں گے۔ 31اکتوبر کے بعد فنڈز پنجاب حکومت کے اکاؤنٹس میں منجمد کر لئے جائیں گے۔

سیکرٹری فنانس نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ جاری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے