اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب نے تین روزہ ’’پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو‘‘ کا افتتاح کر دیا

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے تین روزہ ’’پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو‘‘ کا افتتاح کر دیا۔

ایکسپو سینٹر میں ’’پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو ‘‘کی افتتاحی تقریب کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کاروبار چلے گا تو معیشت بہتر ہو گی، صاف پانی کی فراہمی سے بیماریوں کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا 2018 کے بعد بھاری قرضے لیے گئے جس سے معیشت نے بہت مشکل حالات دیکھے، 2018 سے پہلے جب سب ایک پیج پر نہیں تھے، دھرنے بھی تھے تو ملک بہتر چل رہا تھا۔

ایک سوال کے جواب پر گورنر پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ کابینہ نے اپنے اختیار و قانون کے مطابق کیا، آئین و قانون کے مطابق چیزیں ہوں تو ملک بہتر ہو گا، جیسے چارٹر آف ڈیموکریسی ہوا ایسے ہی چارٹر آف اکانومی بھی ہونا چاہیے، نواز شریف نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی جو خوش آئند ہے۔

نمائش کے منتظم کامران عباسی نے بریفنگ  دیتے ہوئے بتایا کہ نمائش میں ملکی و غیر ملکی 60 کمپنیاں شرکت کر رہی  ہیں، نمائش اور کانفرنس 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے