اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہینوں کی مسلسل ناکامیوں پر جاری عوامی تنقید، بہتی گنگا میں علی ظفر نے بھی ہاتھ دھو لئے

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ میں شاہینوں کی پے در پے ہار نے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کو بھی قومی کرکٹ ٹیم پر طنزکرنے پر مجبور کردیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک طنزیہ پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے 27 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دے دی۔

گلوکار نے کہا کہ “جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔

علی ظفر کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا اور کہا کہ گلوکار نے کچھ زیادہ ہی جلدی مبارکباد دے دی۔ایک صارف نے علی ظفر سے پوچھا کہ “آپ بھی ابھی تک صدمے میں ہیں؟

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک اپنے پانچ گروپ میچ کھیل چکا ہے جس میں اُسے دو میں فتح ملی اور تین میں شکست ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے