25 Oct 2023
(لاہور نیوز) آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے تیز ترین سنچری بنا کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
گلین میکسویل نے یہ تاریخ بھارت کے شہر دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 24ویں میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف رقم کی۔میکسویل نے 40گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی ،انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔