(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا بدستور پہلا نمبر ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم 829 کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے پوائنٹس 818 سے بڑھ کر 823 ہو گئے ہیں اور وہ بابر اعظم سے صرف 5 پوائنٹس کی دوری پر ہیں۔
جاری کردہ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 3 درجے بہتری کے بعد تیسرے، جنوبی افریقا کے ہینری کلاسن 4 درجے ترقی کےبعد چوتھے نمبرپر جبکہ پاکستان کے امام الحق ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے باولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن اور پاکستان کے شاہین آفریدی 12ویں نمبر پر موجود ہیں، آئی سی سی کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔