25 Oct 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کھول دی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب دسمبر کے وسط میں ہوگی۔پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز 8 فروری 2024 سے ہوگا۔