اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اورنج ٹرین کے تین سال مکمل ہونے پر قرض کی رقم بھی ڈبل سے زیادہ بڑھ گئی

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) اورنج ٹرین کے تین سال مکمل ہونے پر قرض کی رقم بھی ڈبل سے زیادہ بڑھ گئی۔ قرض کی رقم 467 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے پنجاب حکومت پر بھی قرض کا بوجھ بڑھنے لگا۔ میٹرو اورنج لائن ٹرین کی تعمیر کے لیے لیا جانے والا قرض پنجاب حکومت کے خزانے پر بھاری پڑ گیا۔ ڈالر کی قدر بڑھنے سے تین سال میں اورنج ٹرین کے قرض کی رقم ڈبل سے زیادہ ہو گئی۔

رواں مالی سال میں چین کو قرض کی واپسی کا عمل حکومت کے لیے مشکل ہو گیا۔ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے کی وجہ سے بھی قرض واپسی معمہ بن گئی۔ پنجاب حکومت نے 2014 میں ایگزم بینک چائنہ سے 1 ارب 67 کروڑ ڈالر قرض لیا۔  2014 میں قرض لینے کے وقت ڈالر کی قیمت 101 روپے تھی۔  2023  میں ایگزم بینک چائنہ کو قرض واپسی کا عمل شروع کیا جانا ہے۔ ڈالر کی قدر ڈبل سے زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی روپوں میں اورنج ٹرین کا قرض بھی ڈبل سے بڑھ گیا۔ اورنج ٹرین کا قرض پاکستانی روپوں میں 467 ارب 60 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا۔

معاہدہ کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں 3 کھرب 93 ارب روپے کے قرض کی واپسی شروع کرنی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے