اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیدر لینڈز کو جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف دے دیا

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نیدر لینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی ، انہوں نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 106 رنز جبکہ اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کینگروز کو پہلا نقصان 28 رنز پر مچل مارش کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں 9 رنز پر وین بیک نے آؤٹ کیا جبکہ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 160 رنز پر اس وقت گری جب سٹیو سمتھ 68 گیندوں پر 71 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 244 کے مجموعی سکور پر  تب گری جب مارنس لبوشین 62 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، جوش انگلس 14، ڈیوڈ وارنر 104 ، کیمرون گرین 8 ، گلین میکسول 106 اور مچل سٹارک بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے 4، باس ڈی لیڈے نے 2 جبکہ آرین دت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 4 میچز کھیل کر 2 میں کامیاب ہو چکی اور 2 میں ناکام رہی ہے، نیدر لینڈز کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے ایک میں کامیاب جبکہ 3 میں ناکام رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے