اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی جی پنجاب نے 35 کروڑ روپے کے فنڈز پٹرول کی مد میں جاری کر دئیے

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے پنجاب پولیس کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہنگامی طور پر پنجاب بھر کے اضلاع کو 35 کروڑ کے فنڈز جاری کر دئیے۔

ڈولفن فورس اور انویسٹی گیشن کی گاڑیوں میں پٹرول نہ ملنے کے معاملے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 35 کروڑ روپے کے فنڈز تیل کی مد میں جاری کر دئیے۔ لاہور پولیس کو تیل کے لیے ہنگامی بنیاد پر 6 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یکم نومبر کو پنجاب حکومت 30 ارب کے فنڈز جاری کرے گی۔ ان میں 6 ارب روپے کے فنڈز تیل کی مد میں جاری کئے جائیں گے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تھانوں اور پٹرولنگ فورس کے ایک ماہ کا تیل 20 روز میں ہی ختم ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلی کچہری لگائی۔ آئی جی نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔ پولیس ملازمین نے ڈسپلن، ایڈمن اور ویلفیئر سے متعلقہ درخواستیں آئی جی پنجاب کو پیش کیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ملازمین کی درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فوری ریلیف کا حکم دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے