اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پریزنٹیشن کے دوران کپتان بابرسے کیا گفتگو ہوئی؟ رمیز راجہ نے بتا دیا

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف شکست کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجا کپتان بابراعظم سے ہونیوالی گفتگو منظرعام پر لے آئے۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے انکشاف کیا کہ افغانستان کے خلاف شکست کے بعد پریزنٹیشن سے پہلے بابراعظم سے آف ایئر پوچھا تھا کہ  42 ویں اور 46 ویں اوورز میں سپنرز کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیوں کیا اور مشورہ دیا کہ ان اوورز میں حسن علی کی گیند ریورس کررہی تھی اس سے کیوں بالنگ نہیں کروائی؟۔

جس پر کپتان نے جواب دیا کہ وکٹ پر ٹرن موجود تھا اور گیند سپن کررہی تھی اس لیے دونوں سپنرز سے بالنگ کروائی۔

انہوں نے کہا کہ شکست کے بعد بابراعظم کی باڈی لینگویج “نیچے” نظر آرہی جس سے پوری ٹیم کے حوصلے اور کارکردگی پر اثرپڑرہا ہے اور منفی نتائج سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں مسلسل 3 شکستوں کے بعد قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا کے مدمقابل آئے گی، ہار کی صورت میں قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی تقریباً ختم ہوجائے گی جبکہ جیت امیدوں کو برقرار رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے