اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یقین کے اوپر معجزے ہوتے ہیں، ثقلین مشتاق کا پاکستان ٹیم کوپیغام

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عزت کیلئے آپکو کم بیک کرنا ہوگا، ہمیں آپ پر یقین ہے، ہمارا ایمان بھی یہی ہے کہ یقین کے اوپر معجزے ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست کے بعد قومی ٹیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ سب افغانستان سے شکست کے بعد افسردہ اور دل شکستہ ہونگے۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ جی جان کی بازی لگادو، انشاءاللہ تم لوگ نتیجہ تبدیل کرو گے، تم لوگوں کو بہت رگڑیں لگی ہیں زندگی میں، کہاں سے شروع کیا تھا کہاں تک پہنچ گئے، تم لوگوں نے خود ہی سیکھا ہے، اپنے راستے اپنی منزل خود ہی ڈھونڈی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اپنے پہ، ایک دوسرے پہ اور اللہ پر یقین رکھو، تم سے زیادہ بہادر کوئی نہیں کیونکہ تم حالات سے لڑ کر آئے ہو، تم سے بڑا فائٹر کوئی نہیں کیونکہ تم سسٹم سے لڑ کر آئے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ تم لوگوں نے غربت سے لڑا ہے، بہت سے ایسے لڑکوں کو میں جانتا ہوں جن کے پاس پہننے کو جوتے بھی نہیں تھے، ہم ورلڈکپ کے اندر ہیں، سیمی فائنل بھی کھیلیں گے، فائنل بھی کھیلیں گے۔۔’

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے