اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اوسط درجے کے لوگ لانے سے ٹیم اس مقام پر کھڑی ہے: شعیب اختر

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اور لاؤ اوسط درجے کے لوگ، پاکستان کرکٹ آج جس مقام پر کھڑی ہے وہ ان کی اپنی پسند کا نتیجہ ہے۔

انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کو کھری کھری سنادیں۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ قومیں اچھے لوگوں کو مقام دیتی ہیں اور پھر یہی لوگ تاریخ بناتے ہیں انہیں لوگوں سے ادارے تشکیل پاتے ہیں، لوگ میری برانڈ بلڈنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن برانڈ بلڈنگ دراصل انسٹیٹیوشن بلڈنگ ہے، اسی سے برانڈ بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ آج جس مقام پر کھڑی ہے وہ ان کے اپنے انتخاب کا نتیجہ ہے جو گزشتہ دنوں منتخب کیے گئے۔

 دوسری جانب بھارتی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے ایک بار پھر پاکستان کو مشکل وقت میں سنبھلنے کی طرف اشارہ دے دیا اور مشورہ دیا کہ اگرچہ میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ پاکستان ان ٹیموں سے شکست کھائے گا اور ورلڈکپ میں  اتنے رنز بنائے گا جس کا ریکارڈ بھی میرے پاس موجود  ہے، ایسا اس لیے تھا کیوں کہ مجھے پتا ہےکہ پاکستان ٹیم نے دل گردہ نہیں دکھانا اورافغانستان سے شکست سے بری شکست کوئی نہیں ہوسکتی لیکن اسے برداشت کرنا پڑے گا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ 1992 میں بھی یہی حالات تھے لیکن اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا بابراعظم عمران خان بن سکتا ہے؟ کیا شاہین شاہ وسیم اکرم، حارث رؤف، عاقب جاوید اور شاداب ثقلین مشتاق بن سکتا ہے؟ اس کیلئے ٹیم کو اکٹھا بیٹھنا پڑے گا، اگریہ سوچ لیا تو ٹھیک ورنہ 8 نومبر کو فلائٹ لیکر واپس آنا پڑجائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے