اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی سابق ٹیسٹ کرکٹرز سے ملاقات

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(لاہور نیوز) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز عاقب جاوید، محمد یوسف اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی سابق کرکٹرز سے ملاقات میں ملکی کرکٹ میں بہتری لانے اور کھلاڑیوں کی ترقی کے عمل سے متعلق امور زیر غور آئے۔

ذکا اشرف نے موجودہ کھلاڑیوں کی ترقی کے عمل میں سابق کھلاڑیوں کی مہارت کو شامل کرنے پر بورڈ کی توجہ پر زور دیا، جنہوں نے مختلف صلاحیتوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، تاکہ کھلاڑیوں کو خصوصی بلے بازوں، سپنرز اور تیز گیند بازوں کے طور پر تیار کرنے میں مدد کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی ڈومیسٹک سرکٹ کے ٹاپ ٹیلنٹ کے ساتھ ایک خصوصی کیمپ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس کیمپ کا بنیادی مقصد ان کھلاڑیوں کی پرورش کرنا اور انہیں بین الاقوامی سٹیج کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کو ختم کیا جا سکے۔

ذکا اشرف نے سابق کرکٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں نے پاکستان کی اعلیٰ ترین سطح پر خدمت کی ہے اور ان کے پاس تجربے کا خزانہ ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے کہ ہمارے کھلاڑی کھیل کے تمام پہلوؤں میں اچھی طرح سے تیار ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے