اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا انڈر 19 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 59 رنز سے شکست دیدی

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(ویب ڈیسک) انڈر19 ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے سری لنکا کو 59رنز سے شکست دے دی۔

کراچی میں ہونیوالے انڈر 19 ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 254 رنز بنا کر آؤٹہو گئی ، عرفات منہاس نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شمائل حسین نے 53 رنز سکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے گاروکا سانکتھ اور رویشان پریرا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا انڈر19 ٹیم 43.4 اوورز میں 195 رنز بنا سکی، پولندو پریرا نے 36، رویشان پریرا اور ویہاس تھیمیکا نے 32،32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کیلئے عبید شاہ اور احمد حسین نے 3،3 جبکہ نوید احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شاندار اننگز کھیلنے پر عرفات منہاس مین آف دی میچ قرار پائے، پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز پاکستان نے 1،1 سے برابر کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے