اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں والنٹیئرز ان پولیس اور فرینڈز آف پولیس کی تقریب

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(لاہور نیوز) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں والنٹیئرز ان پولیس اور فرینڈز آف پولیس کی تقریب منعقد کی گئی۔

مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے تعلق رکھنے والے 150 طلبا و طالبات نے پنجاب پولیس کے ساتھ دو ہفتے کی انٹرن شپ مکمل کی۔

طلبا و طالبات کو انٹرن شپ کے دوران پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز، اینٹی رائٹ فورس سمیت مختلف ونگز کی پولیس ورکنگ سے آگاہ کیا گیا۔  

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیڈرز ہمارے نوجوان پولیس افسران ہیں، پولیس اور عوام کی مشترکہ کاوش سے کمیونٹی پولیسنگ میں سروس ڈلیوری میں بہتری آئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ31 دسمبر تک صوبے کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن کے طور پر اپ گریڈ کریں گے۔ ہمارے خدمت مراکز، میثاق سینٹرز اور فرنٹ ڈیسک میں شہریوں کے تمام مسائل حل ہوں گے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا سمیت سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انٹرن شپ کرنے والے طلبا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے