اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سموگ: پنجاب حکومت کا فی الحال بدھ کو چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(لاہور نیوز) سموگ کی صورتحال کے تناظر میں پنجاب حکومت نے فی الحال بدھ کو چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء نے شرکت کی، اجلاس میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کی بنیاد پر فی الحال چھٹی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ مقررکردہ مقدار سے زیادہ دھواں چھوڑنے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیل کیا جائے گا، انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر معیاری فیول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہو گی، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سڑکوں پر گرد بٹھانے کے لئے تسلسل کے ساتھ پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے، تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے ریت اور بجری کو ڈھانپنا اور پانی کا چھڑکاؤ کرنا لازمی ہو گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والے اقدامات پر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے، انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو اے کیو آئی کنٹرول کے لئے موثر اقدامات کا حکم دیا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، منصور قادر، ڈاکٹر جمال ناصر، بلال افضل، ابراہیم حسن مراد، مشیر کنور دلشاد نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز زراعت، صحت، خزانہ، ماحولیات، تعمیرات و مواصلات، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، سکول ایجوکیشن، صنعت، کمشنر لاہور ڈویژن اور ماحولیاتی ماہرین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے