23 Oct 2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج جوڑ پڑے گے۔
دونوں ٹیمیں اپنے پانچویں ، پانچویں میچ میں دوپہر ڈیڑھ بجے چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے چار چار میچز کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان دو جبکہ افغانستان کی ٹیم ایک میچ میں فتح حاصل کرسکی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کیویز کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، پاکستان کا ٹیبل پر 4 پوائنٹس کیساتھ پانچواں نمبر ہے جبکہ افغان ٹیم 2 پوائنٹس کیساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔