اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آخری دومیچز اچھے نہیں کھیلے، اب کم بیک کریں گے:امام الحق

22 Oct 2023
22 Oct 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے آخری دو میچز میں قومی ٹیم بہتر پرفارم نہیں کر سکی، افغانستان کیخلاف میچ سے کم بیک کریں گے۔

چنئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ جہاں پرفارم کیا میچ پاکستان نے جیتا،ہمیں معلوم ہے فیلڈنگ میں کچھ اہم کیچ چھوڑے ہیں  لیکن اپ اینڈ ڈاؤن زندگی کا حصہ ہے،ہمارے پلیئرز میں یہ صلاحیت ہے کہ ہم اچھا کھیل سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ زندگی اور کرکٹ میں کسی چیز کی گارنٹی نہیں ہے، میچ میں کانفیڈنس سے جانا پڑتا ہے، جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں ان پر بات نہیں کرتے،  ایک کے بعد ایک شکست سے مورال ڈاؤن ہوتا ہے مگر  ہم پُراعتماد ہیں کہ افغانستان کیخلاف میچ جیت کر ٹیم دوبارہ ٹریک پر آجائے گی۔

امام کا کہنا تھا کہ صرف ہمارے بولرز کو ہی مار نہیں پڑ رہی، سب ٹیموں کے خلاف رنز بن رہے ہیں، شاہین آفریدی نے پچھلے میچ میں اچھی بولنگ کی، کرکٹ میں صرف بیٹرز نہیں بلکہ بولرز کا بھی کردار اہم ہے، افغانستان کے خلاف میچ میں کتنے اسپنرز ہوں گے یہ تو کپتان اور کوچ کا فیصلہ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے