اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی کرکٹ شائقین کی توقعات پوری کرنے کیلئے بے چین ہیں:شاہین آفریدی

22 Oct 2023
22 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے کہا ہے ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کو قومی ٹیم سے بہت سی امیدیں ہیں ہم قوم کی امیدوں اور توقعات کو پورا کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ  آنے والے دو میچز ہمارے لیے بہت اہم ہیں، ہم ابھی میگا ایونٹ  میں موجود ہیں، ہم ورلڈ کپ جیت کر تاریخ بنانے کی کوشش کریں گے۔

شاہین آفریدی نےافغانستان سے ہونے والے میچ بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا چنئی میں یہ مسلسل دوسرا میچ ہے، اسے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست ہوئی تھی، افغانستان نے اس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے رکھی ہے لیکن ون ڈے انٹرنیشنل میں اس نے کبھی پاکستان کو نہیں ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ  ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ میں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے اس لیے  آپ کسی طور بھی اطمینان سے نہیں بیٹھ سکتے، افغانستان کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے ہمیں اس کے خلاف اپنی بہترین مہارت دکھانی ہوگی، ان کے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں تاہم ہماری بیٹنگ بھی اچھا کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کل پیر کے روز افغانستان کے خلاف اپنا پانچواں میچ کھیلے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں چنئی میں یہ پہلا میچ ہے جو ایم اے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 4 میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے