اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میگا ایونٹ میں اب پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں: عمر گل

22 Oct 2023
22 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمرگل نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے، کنڈیشنز کے مطابق پلان کرکے میدان میں اتریں تو کامیابی ملے گی، میگا ایونٹ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، اس لیے اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھیں ۔

سابق فاسٹ بولر عمر گل نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں آگے بڑھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، باؤنس بیک کرکے سپر فور میں آنے کے چانسز ہیں، میری نظر میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی سپر فور میں شامل ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین سالوں سے شاہین، حارث اور نسیم کی صورت میں ایک اچھا بولنگ اٹیک ہمارے پاس تھا، ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کے نہ ہونے سے پاکستان کے بولنگ اٹیک پر بہت فرق پڑا ہے۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں شاہین آفریدی کو پانچ وکٹیں لینے کے بعد کافی اعتماد ملا ہوگا، بولرز کو اپنے آپ کو خود موٹی ویٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، گزشتہ میچز کو بھول کر مستقبل پر فوکس رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وکٹیں بالرز کیلئے زیادہ موافق نہیں ہوتیں، باؤنڈریز بھی چھوٹی ہیں، یہاں بولرز جتنی جلدی کنڈیشن سے واقف اور اپنی لائن و لینتھ رکھے گا وہی کامیاب رہے گا، حارث رؤف کو اپنے آپ کو خود اٹھانا ہوگا، اپنی بیسٹ پرفارمنس کو یاد کریں۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انڈین وکٹوں پر بالرز کے پاس بالکل مارجن نہیں ہوتا کہ وہ بیٹر کو روم دیں یا باہر بال کریں یہاں ڈسپلن چاہیے ہوتا ہے، بھارت نے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پوزیشن کیلئے دو سے تین کھلاڑی تیار کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اتنی ہلکی ٹیم نہیں بیٹنگ اور بولنگ میں اچھے پلیئرز ہیں آگے میچز میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، پاکستان کے علاوہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم فیورٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ میں وکٹ کس طرح کی ہے یہ دیکھنا ہوگا گزشتہ دونوں میچز کی وکٹیں بالکل مختلف تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے