اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی افریقہ سے عبرتناک شکست ، سابق انگلش کپتان ناصرحسین ٹیم پر برس پڑے

22 Oct 2023
22 Oct 2023

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین جنوبی افریقہ سے 229 رنز سے شکست پر ٹیم پر برس پڑے۔

گزشتہ روز ہونیوالے ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے 400 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد پوری انگلش ٹیم محض 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس حوالے سے سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے غصے کا اظہار کیا اور شکست پر ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ ٹیم غلط فیصلے کر رہی ہے، ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ درست نہیں تھا، ٹیم مین تین تبدیلیاں بھی غلط تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کرس ووکس کا فلیٹ پچز پر ردھم نہیں، بین اسٹوکس کو ان کی جگہ لانا ٹھیک تھا لیکن باقی تبدیلیاں کیوں کی گئیں؟ ان تبدیلیوں نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا، اعداد و شمار کی بنیاد پر ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنا درست نہیں تھا۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا کی ٹیمیں پچھلے میچز میں ہدف کے تعاقب میں ناکام رہیں، ڈیوڈ ویلی کو کریمپس پڑ گئے، بین اسٹوکس بھی مشکل میں نظر آئے، ٹاپلی اور جو روٹ ٹریٹمنٹ کراتے رہے، اس کے علاوہ عادل رشید بخار محسوس کر رہے تھے، یہ سب ایک ڈراؤنا خواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ایک ایسی ٹیم لگ رہی ہے جس میں اعتماد نہیں، تین شکستوں سے انہیں صدمہ اور نقصان رہے گا، انگلینڈ نے ایک برانڈ کی کرکٹ کھیلی اب کیسے باؤنس بیک کرے گی؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے