اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں انگلینڈ کو 229 رنز سے بدترین شکست

21 Oct 2023
21 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 20ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلش ٹیم کو 229 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کی تیسری کامیابی حاصل کر لی۔

بھارت کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔جوابی اننگز میں انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، 400 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 22 اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہی، اوپننگ بلے باز جوہنی بیرسٹو 10 اور ڈیوڈ میلان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کے دیگر پلیئرز بھی متاثر کن اننگز نہ کھیل سکے، جو روٹ 2، بین سٹوکس 5 پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ہیری بروک 17، بٹلر 15، ڈیوڈ ولے 12 اور عادل راشد 10 رنز بنا کر چلتے بنے۔

دیگر کھلاڑیوں میں سے گس اٹکنسن 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارک ووڈ 43 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لنگی نگیدی، مارکو جانسین نے 2، 2 جبکہ کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج 1، 1 وکٹ حاصل میں کرنے میں کامیاب رہے۔

جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں کوئنٹن ڈی کوک 4 رنز پر ریس ٹاپلی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، انگلش ٹیم کو دوسرا نقصان وین ڈرڈوسن کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 61 گیندوں پر 60 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد ریزا ہینڈرکس نے شاندار 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے جبکہ ایڈن مارکرم 42 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹاپلی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ولے نے 3، مارک ووڈ اور گس اٹکنسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں اب تک انگلینڈ کی ٹیم اپنے 4 میچز میں سے 3 میں ناکام اور ایک میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو 4 میچز میں سے 3 میں فتح اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے