21 Oct 2023
(لاہورنیوز) پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم باہمی سیریز کھیلنے کیلئے بنگلا دیش پہنچ گئی، قومی ٹیم دبئی کے راستے بنگلادیش پہنچی ہے۔
ویمنز قومی کرکٹ ٹیم ایک روز آرام کے بعد اتوار سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی، قومی ٹیم بنگلا دیش کے دورے کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔قومی ٹیم بنگلا دیش میں 25 اکتوبر سے 10 نومبر تک قیام کرے گی، 25، 27 اور 29 اکتوبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز 4، 7 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔