21 Oct 2023
(لاہور نیوز ) گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے مین راؤنڈ کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق گوادر جیپ ریلی میں آج سٹاک کیٹیگری کے مقابلے میں 20 ریسر حصہ لے رہے ہیں،گوادر آف روڈ جیپ ریلی 250 کلومیٹر پر مشتمل ہے، یہ ٹریک مشکل مگر دلچسپ ہے ۔
گوادر جیپ ریلی میں کل پری پئیرڈ کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے جس میں 23 ریسر حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے کار شو کا افتتاح 19 اکتوبرکوکیا تھا ۔گوادر آف روڈ جیپ ریلی کل بروز اتوار اختتام پذیر ہوگی، ایونٹ کی اختتامی تقریب میں میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔