21 Oct 2023
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا سے شکست کی وجوہات بتا دیں۔
بنگلورو میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد گفتگو کرتےہوئے بابر اعظم نے کہا کہ باؤلنگ کے دوران پہلے 34اووز اور فیلڈنگ کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی ، اگر ڈیوڈ وارنر جیسے کھلاڑی کا کیچ چھوڑ دیا جائے تو پھر وہ آپ کو نہیں چھوڑتا۔
انہوں نے کہا کہ اس میچ میں بڑا سکور ہوتا ہے لیکن ہم یہاں سکور نہ کر سکے ، اس میچ سے یہ پیغام ملا ہے کہ ہم اتنے بڑے ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں ۔
بابر اعظم نے کہا کہ لائٹس کے نیچے بیٹنگ کرنا بہترین تجربہ تھا ، ہم نے شروعات اچھی کی ، ہم نے چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپس قائم کیں لیکن کوئی بڑی پارٹنر شپ قائم کرنے میں ناکام رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں باؤلنگ میں پہلے10 اوورز کے دوران اور بیٹنگ میں مڈل اوورز کے دوران بہتر ہونا پڑے گا۔