اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: نیدر لینڈز کا سری لنکا کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف

21 Oct 2023
21 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے سری لنکا کو جیت کیلئے 263 رنز کا ہدف دے دیا۔

یہ میچ لکھنؤ کے اکانا سپورٹس سٹی میں کھیلا جارہا ہے جہاں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ اننگز کی دو گیندیں باقی تھیں۔

نیدرلینڈز کی اننگز
نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینجل بریکٹ 70 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، اس کے علاوہ لوگن وین بیک نے 59 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا اور کاسون راجیتھا نے چار چار وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ مہیش ٹھیکشانہ نے 1 وکٹ لی۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے نیدر لینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈ نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل لیے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے