21 Oct 2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود قومی ٹیم آج بنگلورو سے چنئی کیلئے روانہ ہو گی۔
پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے دوپہر 2 بجے بنگلورو سے روانہ ہو گی، قومی ٹیم اتوار کے روز چیپاک سٹیڈیم چنئی میں پریکٹس کرے گی، کھلاڑی دوپہر 2 سے 5 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ گرین شرٹس کا اگلا میچ 23 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف چیپاک سٹیڈیم چنئی میں شیڈول ہے۔