20 Oct 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 5 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا۔
پی سی بی کے مطابق سپنر ابرار احمد اور نعمان علی کو ’سی کیٹیگری‘ جبکہ طیب طاہر ، عامر جمال اور ارشد اقبال کو ’ڈی کیٹیگری‘ میں شامل کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد کی کیٹیگری میں تبدیل کرتے ہوئے انہیں’ڈی‘ سے ’بی‘ کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل اعلان کیے گئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 25 کھلاڑیوں کی فہرست کی منظوری سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے دور میں دی گئی، تاہم ذکا اشرف کی سربراہی میں قائم مینجمنٹ کمیٹی نے از سر نو جائزہ لیا جس کے بعد مزید 5 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا۔