اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہوٹل سے باہر نہ جانے دینے سے کھلاڑی بیمار ہو رہے: حسن علی

20 Oct 2023
20 Oct 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کھلاڑیوں کو وائرل بخار کا ذمہ دار ہوٹل کو قرار دے دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بتایا کہ زیادہ تر کھلاڑی بخار سے صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن جب آپ مسلسل ایک کمرے میں رہتے ہیں تو بیمار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ بھارت میں ہماری ٹیم کو سکیورٹی مسائل کی وجہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اور اگر ہم جانا چاہتے ہیں تو ہمیں پہلے سکیورٹی ٹیم آگاہ کرنا ہوگا بعدازاں ہمیں جانے کا موقع ملے گا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ورلڈکپ میں میری وائلڈ کارڈ انٹری ہوئی ہے، نسیم شاہ کے علاوہ پہلے بھی یہی فاسٹ بولرز پرفارم کرتے رہے ہیں، رنز روکنے کے ساتھ ساتھ ہمیں وکٹیں لینا ہوں گی، پاکستان ٹیم کیلئے فتح ضروری ہے، رن ریٹ خود ہی بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کھلاڑی ہیرو بھی بنتا ہے اور زیرو بھی اور یہ حقیقت ہے بھارت کے خلاف ہم اچھا نہیں کھیلے، جس پر تنقید تو ہونا تھی لیکن زندگی ختم نہیں ہوگئی ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

واضح رہے کہ اوپنر عبداللہ شفیق سمیت محمد رضوان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا، زمان خان اور محمد حارث کو وائرل بخار ہوا تھا جس کے باعث وہ ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے