اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 62 رنز سے شکست

20 Oct 2023
20 Oct 2023

(ویب ڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دیدی۔

بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔

368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45.3 اوورز میں 305 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، مارکس سٹونس اور پیٹ کمنز نے 2،2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور مچل سٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، اوپپنگ بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 127 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم عبداللہ شفیق 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز جبکہ امام الحق 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 175 کے مجموعی سکور پر  اس وقت گری جب کپتان بابر اعظم 18 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 30، محمد رضوان 46، افتخار احمد 26 جبکہ اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 287 کے مجوعی سکور پر تب  گری جب محمد نواز 14 رنز بنا کر زمپا کی گیند کا شکار بنے، شاہین شاہ آفریدی 10 اور حسن علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیاتھا، اوپننگ بیٹسمینوں نے آسٹریلیا کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا اور 259 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد مچل مارش 121 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے تاہم اگلی ہی گیند پر میکسویل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 284 کے مجموعی سکور پراس وقت گری جب اسٹیو سمتھ7 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 325 کے مجموعی سکور پر حارث رؤف کی گیند پر ڈیوڈ وارنر9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 163 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے۔

آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 کے مجموعی سکور پر  تب گری جب جوش 13 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، مارکس سٹونس 21، مارنس لبوشین 8، مچل سٹارک 2، جوش ہیزل ووڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے تھے ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 ، حارث رؤف نے 3 جبکہ اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے