اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلوی کپتان سے رضوان کیخلاف بیان دلوانے کی بھارتی صحافی کی کوشش ناکام

20 Oct 2023
20 Oct 2023

(ویب ڈیسک) بھارت کے متعصب صحافی کو پاکستانی بیٹر محمد رضوان کیخلاف آسٹریلوی کپتان سے بیان دلوانے کی کوشش میں منہ کی کھانا پڑ گئی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان آسٹریلیا میچ سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پریس کانفرنس میں بھارت کے ایک متعصب صحافی نے سری لنکا کیخلاف میچ میں فتح گر اننگ کھیل کر مین آف دی میچ ایوارڈ مظلوم فلسطینیوں کے نام کرنے کے پاکستانی بیٹر محمد رضوان کے اقدام کو اپنے انداز میں حماس سے منسوب کر دیا اور پیٹ کمنز سے اپنا من پسند متنازع بیان دلوانے کی کوشش کی۔

تاہم بھارتی صحافی کو اس وقت منہ کی کھانا پڑی جب پیٹ کمنز نے اس کے لفظوں کے جال میں پھنسنے سے بچتے ہوئے کہا کہ میں کھلاڑیوں کا اچھا اور مضبوط کردار دیکھنا پسند کرتا ہوں۔

 

واضح رہے کہ محمد رضوان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں سری لنکا کیخلاف اپنی شاندار پرفارمنس پر ملنے والا مین آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کیا تھا جس پر انکی آئی سی سی سے شکایت کی گئی تھی تاہم آئی سی سی نے اسے ان کا انفرادی معاملہ قرار دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے