اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ایک مضبوط حریف، چند کھلاڑی کافی خطرناک ہیں: آسٹریلوی کپتان

20 Oct 2023
20 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں اور پاکستان ایک مضبوط حریف ہے۔

پیٹ کمنز نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بنگلورو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھی بولنگ کریں۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑی ہیں جو خطرناک ہیں، پاکستان کے فاسٹ بولر اچھے ہیں، شاہین ایک اچھا بولر ہے، رضوان بھی فارم میں ہیں۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط حریف ہے، بنگلورو میں اچھی پچ کی توقع ہے، یہاں بیٹنگ کے لیے آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں مڈل اوورز کافی اہم ہوتے ہیں، ورلڈ کپ میں ہر ٹیم اچھی ہے، یہاں دس بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، کوئی بھی میچ آسان نہیں، ہر میچ میں سو فیصد دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ میں میچ آج جمعہ کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے