اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان پہلی مرتبہ باڈی بلڈنگ کے عالمی ایونٹ کی میزبانی کریگا، تیاریاں مکمل

20 Oct 2023
20 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پہلی مرتبہ باڈی بلڈنگ کے عالمی ایونٹ کی میزبانی کرے گا لیکن اس کے مقابلے تھائی لینڈ میں ہوں گے ۔

اس میگا ایونٹ میں اٹلی، فرانس، کینیڈا، جرمنی، یو اے ای اور بھارت سمیت 40 ممالک شرکت کرینگے۔ یہ بات پاکستان گلوبل پاور لفٹنگ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل کے صدر رمیز ابراہیم نے تھائی لینڈ روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر اینڈ مس یونیورس مقابلے کل سے تھائی لینڈ میں شروع ہوں گے، پاکستان میزبانی کرے گا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 30 رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کررہا ہے جس میں عمرشہزاد اور رعید عالم بھی پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی دستہ سینئرباڈی بلڈنگ، جونیئر باڈی بلڈنگ، ماسٹر، مینز فزیکس، کلاسک فزیکس اور فیشن ماڈل سمیت دیگر مقابلوں میں شرکت کرے گا جبکہ پہلی مرتبہ پاکستانی ایتھلیٹ سعدیہ شیخ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

مسٹر اینڈ مس یونیورس 2023 کا مقابلہ 19 سے 23 اکتوبر تک تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقد ہوگا۔ گلوبل پاور لفٹنگ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل کے مطابق اس مقابلے کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان پہلی بار میزبانی کررہا ہے۔

پاکستان نے آج تک کسی ایسے ایونٹ کی میزبانی نہیں کی جس میں 40 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس حصہ لیں۔ باڈی بلڈنگ کے کسی بھی انٹرنیشنل مقابلے میں پاکستان کی جانب سے کبھی اتنا بڑا دستہ حصہ لینے نہیں گیا۔

تاہم اس بار گلوبل پاور لفٹنگ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل پاکستان کے صدر رمیز ابراہیم خان اور اُن کی ٹیم کی کوششوں سے پاکستانی باڈی بلڈرز کا یہ دستہ تھائی لینڈ کے میگا ایونٹ میں حصہ لینے جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے