اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کیخلاف میچ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، گرانٹ بریڈ برن

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ اگرچہ بھارت کے خلاف نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا ،تاہم ہمیں اس میچ سے کچھ اہم باتیں سیکھنے کو ملیں۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ 63، 64 میٹرز کی باؤنڈری کی وجہ سے یہ گراؤنڈ ہائی سکورنگ رہا ہے جس پر بیٹرز نے ہمیشہ انجوائے کیا ہے لیکن باولرز کے لیے چیلنج ہوگا اور میرے خیال میں غلطی کی گنجائش بہت کم ہوگی۔

گرانٹ بریڈ برن کہتے ہیں کہ چونکہ ہمارا باولنگ اٹیک اس وقت اتنا ٹھیک  نہیں رہا جیسا کہ کچھ وقت پہلے تک تھا لہٰذا ہمیں بہت ڈسپلن کے ساتھ باولنگ کرنی پڑے گی۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ اگرچہ بھارت کے خلاف نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا تاہم ہمیں اس میچ سے کچھ اہم باتیں سیکھنے کو ملیں جو اس ٹورنامنٹ میں ہمیں کام آئیں گی، یہ سیکھنے کا اچھا موقع تھا کہ جب آپ بہت بڑے پرجوش کراؤڈ کے سامنے کھیلتے ہیں۔

گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس ورلڈ کپ میں تیسرا میچ جیت کر تین ایک کے ساتھ چنئی جائیں جہاں ہمیں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے